27اگست کو یوم نیلہ بٹ پورے جوش سے منایا جائے گا ۔راجہ خلیق نوابی ایڈووکیٹ

کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع کوٹلی کے کنونےئر راجہ خلیق نوابی ایڈووکیٹ نے کہاکہ 27اگست کو یوم نیلہ بٹ پورے جوش سے منایا جائے گا جس کیلئے کارکنان مسلم کانفرنس بھرپور محنت کر رہے ہیں یوم نیلہ بٹ ہمیں اپنے اسلاف کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے نیلہ بٹ کے مقام سے تحریک کا آغاز کیا نیلہ بٹ وہ تاریخی مقام ہے جہاں ریاست کے ایک عظیم سپوت مجائد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت میں ڈوگرہ راج کے خلاف تحریک کا آغاز کیا گیا آج بھی کشمیری تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر پاکستان یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا راجہ خلیق نوابی ایڈووکیٹ نے کہاکہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت ہم اس شمع کو روشن رکھے گے جو ہمارے اسلاف نے تحریک آزادی کشمیر کی صورت میں روشن کی تھی وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصّہ بنے گا کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان ہمارانظریہ ہے ہم ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلء
ے اپنی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress