21 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی مبینہ طور پر آشنا کیساتھ فرار۔

کلر سیداں(محمد سعیدنمائندہ اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 21 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی مبینہ طور پر آشنا کیساتھ فرار ہو گئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔نعمان شبیر ولد محمد شبیر سکنہ سکرانا داخلی چوآ خالصہ نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ میری 21 سالہ ہمشیرہ جو کہ غیر شادی شدہ ہے گزشتہ روز فرسٹ ائر کے داخلہ کیلئے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ گئی۔میں تقریبا ساڑھے دس بجے کے قریب ہمشیرہ کو لینے سکول گیا جہاں پر سکول کے چوکیدار سے ہمشیرہ کو بلوانے کیلئے کہا۔ سکول کا چوکیدار سکول کے اندر گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آ کر بتایا کہ مسماۃ گلشن شبیر سکول کے اندر نہ ہے۔قریب 8 بجے دن وہ یہاں سے واپس چلی گئی تھی۔ہمشیرہ گلشن شبیر کی کافی تلاش کی لیکن وہ نہ مل سکی۔میری ہمشیرہ کے زیر استعمال تین موبائل سمیں بھی ہیں ۔قوی یقین ہے کہ اسے نامعلوم افراد نے برائے زنا حرام کاری اغواء کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress