THQ Kallar saidan

20 سالہ نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا 

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی)20 سالہ نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امدا د فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔نوجوان کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔کلر سیداں کے نواحی موہڑہ وینس کنوہا کے 20 سالہ اوسامہ کو رات کے وقت سانپ نے ڈس لیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔متاثرہ نوجوان یونین کونسل کنوہا کے کونسلر راجہ ناہید کا بھتیجا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress