یوم پاکستان کے موقع پر ضلع کونسل اٹک میں قومی پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد۔

اٹک(بیورورپورٹ)14 اگستء2018 یوم پاکستان کے موقع پر ضلع کونسل اٹک میں قومی پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی، جس کی مہمانِ خصوصی چےئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر تھیں، اس تقریب میں ضلع اٹک کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے قومی جذبے کے ساتھ بھر پور شرکت کی، اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں مانگی گئیں،ضلع کونسل اٹک میں قومی پرچم لہرا یا گیا اور پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر ایمان طاہر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کا دورہ بھی کیا اور مریضوں، انکے ساتھ آنے والے لواحقین اور طبی عملے کو ضلع کونسل اٹک کی جانب سے جھنڈیاں اور مٹھائی بھی تقسیم کیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress