یوم نیلہ بٹ کے سلسلہ میں ضلع کوٹلی میں تیاریاں عروج پر ۔

کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)یوم نیلہ بٹ کے سلسلہ میں ضلع کوٹلی میں تیاریاں عروج پر کارکنان مسلم کانفرنس پورے جوش وجذبے کے ساتھ یوم نیلہ کی تیاریوں میں مصروف ہے کل ضلع کوٹلی سے کارکنان مسلم کانفرنس نیلہ بٹ کے مقام پر بھرپور شرکت کیلئے روانہ ہونگے مسلم کانفرنس ضلع کوٹلی کے کنونےئر راجہ خلیق نوابی ایڈووکیٹ ،سابق امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ کھوئی رٹہ راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ ،راجہ محمد صغیر ایڈووکیٹ ،چوہدری رشید رانجھا ایڈووکیٹ ،کیپٹن (ر)راجہ محمد الیاس خان،راجہ بہزاد خان نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیلہ بٹ کی ایک اپنی تاریخ ہے نیلہ بٹ وہ تاریخی مقام ہے جہاں سے مرد مجائد سردار محمد عبدالقیوم خان نے تحریک آزادی کشمیر کا آغاز کیا تھا یہ دن کشمیری قوم کیلئے بڑی اہمیت کا عامل ہے اس دن کو بھرپور طریقہ سے منانا ہماری ذمہ داری ہے کارکنان مسلم کانفرنس اس میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرے ضلع کوٹلی سے انشااللہ کارکنان کی ایک بڑی تعداد میں میں شرکت کریگی یہ دن ہمیں اسلاف کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے بڑی قربانیاں دی اور آج بھی مقبوضہ کشمیر کے اندر ہمارے نوجوان قربانیاں دے رہے ہیں یوم نیلہ تجدید عہد کا دن ہے انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب جموں کشمیر آزادہو کر مملکت پاکستان کا حصّہ بنے گا پاکستان سے الحاق ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کیلئے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress