یوم عاشور کے موقع پر بلدیہ اٹک کے جلوس کے روٹس پر صحت و صفائی

اٹک(بیورورپورٹ)   10محرم الحرام یوم عاشور کے موقع پر بلدیہ اٹک کے جلوس کے روٹس پر صحت و صفائی ، پانی کی فراہمی، ٹو ٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کر کے بہترین انتظامات کیے ان دنوں میں بلدیہ کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں تھیں جبکہ تمام انتظامات کی دیکھ بھال چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ اور وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان کی نگرانی میں ہوتی رہی جلوس کے راستوں میں فائر برگیڈ،پانی کا ٹینکر ، لائٹنگ اور دیگر تمام انتظامات کیے گئے اس حوالے سے بلدیہ اٹک نے بہترین انتظامات کیے شہریوں اور سماجی شخصیات نے بلدیہ کی طرف سے بہترین انتظامات کرنے پر چیئرمین بلدیہ اٹک ، وائس چیئرمین اور چیف آفیسر سمیت تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress