یوم آزادی سپورٹس فیسٹول کی شاندار تقریب

سوہاوہ(شیخ علی رضا اپنا پٹھوار ویب ٹی وی )یوم آزادی سپورٹس فیسٹول کی شاندار تقریب تقسیم انعامات تفصیلات کے مطابق چودہ اگست کو تحصیل سوہاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق علی بسرا کی زیر نگرانی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ ، فٹ بال ، والی بال اور بیڈ منٹن کے مقابلے منعقد کےے گئے ۔ سپورٹس فیسٹول کی چیف آرگنائزر یاسر فہمید نے تمام سپورٹس کو آرگنائز کیا اور چودہ اگست کے حوالے سے سپورٹس کا باقاعدہ آغاز یکم اگست کو کیا گیا جس میں تحصیل بھر کی مختلف ٹیموں نے شرکت کی سپورٹس فیسٹول کی تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز زائد عزیز سپورٹس گراونڈ میں منعقد کی گئی جس میں فٹ بال کا فائنل میچ کھیلا گیا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق علی بسرا ، چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری خاور ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عامر حبیب اور مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں کرکٹ ، فٹ بال ، والی بال ، بیڈ منٹن جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے کہا تحصیل سوہاوہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاونگا اور انشاءاللہ نوجوانوں کو بہترین کھیل کے مواقع فراہم کرونگا انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کےلئے انشاءاللہ بہت جلد سوہاوہ میں مختلف کھیلوں کی کمیٹیاں بنائی جائینگی جن کے فوکل پرسن سے مل کر سوہاوہ میں سپورٹس کے فروغ کے لئے گراونڈ سمیت دیگر سہولیات اور تحصیل سپورٹس کمیٹی کو فعال کیا جائیگا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سوہاوہ میں بچوں کے لئے تفریحی پارکس کو بھی بہت جلد از سر نو تعمیر کیا جائیگا ۔ انہوں نے سپورٹس فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر سوہاوہ کے صحافی یاسر فہمید کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے چودہ اگست کو بہترین فیسٹول کے لئے محنت کی ۔ انہوں نے چودہ اگست کو دو سو بیس فٹ لمبے پاکستانی پرچم کو تیار کرنے والے نوجوانوں کو بھی سراہا اور کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد فٹ بال ،والی بال اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کےلئے گراونڈ ز دسیتاب ہونگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress