ہیلتھ ایجوکیشن اور روزگار کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کریں گے ؛ ایمان طاہر

فتح جنگ(صداقت محمودمٹھوسے)ہیلتھ ایجوکیشن اور روزگار کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کریں گے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل سٹاف مریضوں کے ساتھ اپنا رویہ درست کر لے کوتاہی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے فتح جنگ ،جنڈ اور پنڈی گھیب کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں یوم آزادی کے حوالہ سے مریضوں میں تحائف تقسیم کرنے کیلئے خصوصی دورہ کیا اس موقع پر سردار پھتی خان ،ملک فضل خان حطار ،ملک محبوب حطار ،حسنات خان بسال ،ڈاکٹر ربنواز،انجمن تاجران کے صدرحاجی ملک محمدتاج اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے اپنے محبوب قائد میجر طاہر صادق کی بیٹی ایمان طاہر کو اپنے درمیان پا کر مریض خوشی سے پھولے نہ سما رہے تھے کئی مریض تو چیئرپرسن کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے چیئرپرسن نے ہر مریض سے خیریت دریافت کی اور اسے تسلی دی مریضوں میں پاکستانی پرچم اور گفٹ تقسیم کیے گئے ہسپتال کے سینٹری ورکرز اور دیگر ملازمین کو بھی یوم آزادی کے گفٹ دیے گئے ایمان طاہر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمشن مافیا نے تعلیم اور صحت کا بیڑہ غرق کر دیا (ن) لیگ کے کرپٹ لیڈروں نے جن کمپنیوں کو ہسپتالوں میں سروسز فراہم کرنے کی کنٹریکٹ دیا وہ سب بلیک لسٹ ہو چکی ہیں کپتان لوٹی ہوئی رقم کی پائی پائی وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائیں گے اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ نے چیئرپرسن کو بتایا کہ فتح جنگ شہر میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے گیسٹروں کے مریض زیادہ ہوتے ہیں ہسپتال کی ایمرجنسی بڑی کرنے اور دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ایمان طاہر نے ہر ماہ ہسپتالوں کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress