ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اورنیلہ بٹ کے پروگرام کو کامیاب بنایا ؛مشترکہ بیان۔

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ کھوئی رٹہ راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ ،سابق صدر کھوئی رٹہ راجہ محمد صغیر ایڈووکیٹ ،کنونےئر تحصیل کھوئی رٹہ ظفراقبال غازی ،چوہدری رشید رانجھا ایڈووکیٹ،میاں عثمان قریشی اور راجہ بہزاد خان نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے نیلہ بٹ کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اورنیلہ بٹ کے پروگرام کو کامیاب بنایا ہم شاندار اور تاریخی پروگرام کے انعقاد پر کمیٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ساتھ ان لوگوں کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں اپنی شرکت سے پروگرام کو کامیاب بنایا نیلہ بٹ ایک تاریخی مقام ہے جس کی اہمیت کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا عوام کے جم غفیر نے نیلہ بٹ کے پرگرام میں شرکت کر کے ریاست کی سب سے بڑی اور تحریک آزادی کشمیر کی رہبر جماعت مسلم کانفرنس پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہم صدر جماعت سردارعتیق احمد خان کی سیاسی بصیرت کو بھی سلام تحسین پیش کرتے ہیں جن کی والہانہ قیادت سے آج مسلم کانفرنس ایک مضبوط قوت کے طور پر موجود ہے جبکہ مسلم کانفرنس کے ساتھ غداری کرنے والے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا اور ہمارے اسلاف کے نظریات کی تکمیل ہو گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress