ہجیرہ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا امیدوار کامیابی حاصل کریگا ؛حاجی منظور بجاڑ

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )
تحریک انصاف آزادکشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے رہنما حاجی منظور بجاڑنے کہا ہے کہ ہجیرہ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا امیدوار کامیابی حاصل کریگا۔آزادکشمیر کی عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں اور ان کی نظریں عمران خان اور بیرسٹرسلطان محمود کی طرف لگی ہوئی ہیں ہجیرہ کا ضمنی الیکشن حکمران جماعت کے خلاف ایک ریفرنڈم ہو گا پاکستان کے عوام نے جسطر ح پی ٹی اور عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا وہ ایک مثال ہے اسی طرح آزادکشمیر کے عوام بھی آزاد خطہ میں پی ٹی آئی کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں حاجی منظور بجاڑ نے مزید کہاکہ حلقہ پانچ کھوئی رٹہ پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے جس کا کریڈٹ سابق وزیر صحت چوہدری رفیق نےئر کا جاتا ہے جن کی محنت اور جدوجہد سے آج حلقہ پانچ کھوئی رٹہ میں پی ٹی آئی ناقابل شکست قوت بن چکی ہے حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام جوق درجوق رفیق نےئر کے قافلے میں شامل ہو ان پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے رفیق نےئر حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام کے حقوق کے محافظ ہیں انشااللہ حلقہ کھوئی رٹہ میں مستقبل پی ٹی آئی اور رفیق نےئر کا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress