ہجیرہ کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی ؛ چوہدری مزمل خالق ، چوہدری محفوظ چیچی

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما وسا بق مشیر حکومت چوہدری محفوظ چیچی اور چوہدری مزمل خالق نے کہا ہے کہ ہجیرہ کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی حلقہ نمبر 2ہجیرہ پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے اور ہجیرہ کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا صدر جماعت چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ہجیرہ کے ضمنی الیکشن میں کارکنان پیپلز پارٹی بھرپور انتخابی مہم چلائے گے پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں آزاد خطہ کے اندر تعمیروترقی کے بڑے بڑے منصوبے دئیے اور عوام کے مسائل کو حل کیا ہجیرہ کے عوام ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ثابت کرینگے کی پیپلز پارٹی ہی آزاد خطہ کے عوام کے محرومیوں کا ازالہ کرسکتی ہے چوہدری محفوظ چیچی اور چوہدری مزمل خالق نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کا نعرہ ابھی تک نظر نہیں آیاپاکستان کے عوام کی نظریں پیپلز پارٹی کی طرف لگی ہے پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت نے پاکستان کیلئے قربانیاں آج پاکستان کے اندر جمہوریت جو ہے وہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی بدولت ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی اور اب بھی کر رہی ہے آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی ایک مضبوط قوت ہے اور انشااللہ مستقبل بھی پیپلز پارٹی کا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress