ہجیرہ کا ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار غلام صادق میدان مارگے ؛ چوہدری پرویز اکبر ایڈووکیٹ

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع کوٹلی کے صدر چوہدری پرویز اکبر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہجیرہ کا ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار غلام صادق میدان مارے گے یہ الیکشن ثابت کردیگا کہ پیپلز پارٹی ہی آزادکشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کو گزشتہ الیکشن میں ایک سازش کے تحت ہرایا گیا تھا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزاد خطہ کے عوام کے مسائل کو حل کیا اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا ہجیرہ کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کو امیدوار بھی نہیں مل رہا چوہدری پرویز اکبر ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ پاکستان بھارت کی دھمکیوں سے مرغوب نہیں ہو گاپوری پاکستانی اور کشمیری قوم بہادر افواج کی پشت پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے پاکستان بھارتی جنرل کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں سے مرغوب ہونے والا نہیں ہے پاکستان ایک ایٹمی اور ذمہ دار ملک ہے اور اپنی حفاظت کرنا جانتا ہے اگر بھارت نے ایسی غلطی کی تو وہ 1965 اور 1971 کی جنگ بھول جائے گاپوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے انہوں نے آخر میں پی وائی او میرپور ڈویژن اور ضلع کوٹلی کے تمام نو منتخب عہدیدداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید کی تمام نو منتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress