ہجیرہ کا ضمنی الیکشن ثابت کردیگا آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی ہی ایک عوامی قوت ہے؛ر راجہ ظفراللہ خان 

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )
پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر میرپور ڈویژن کے صدر راجہ ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ ہجیرہ کا ضمنی الیکشن ثابت کردیگا آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی ہی ایک عوامی قوت ہے جس کی جڑیں عوام ہیں آزادکشمیر کے عوام چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ہجیرہ کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا اور انشااللہ 21اکتوبر کو بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کو میاب بنا کر ثابت کردینگے کی ہجیرہ پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ کھوئی رٹہ کے اندر پیپلز پارٹی کے منصوبوں پر آج بھی کام جارہی ہے آزادکشمیر کے عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں انشااللہ آزادکشمیر میں مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے راجہ ظفراللہ خان نے مزید کہا ہے کہ بھارت دھمکیاں دینا بند کر ے ہم بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کے گھبرانے والے نہیں پوری کشمیرو پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ہماری مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر جو ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اس کی توجہ اٹھانے کیلئے یہ ٹوپی ڈرامہ رچا رہا ہے بھارت کو کشمیر سے ایک دن نکلنا ہو گا۔ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress