ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو رکوانے کے لئے جمعیت علمائے پاکستان آج بروز جمعتہ المبارک بھرپوراحتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

اٹک (بیورورپورٹ)ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو رکوانے کے لئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل الشاہ محمد اویس نورانی کی ھدایت پرجے یو پی آج بروز جمعتہ المبارک ملک بھر میں بھرپوراحتجاج ریکارڈ کرائے گی، جمعیت علمائے پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وممبر مرکزی مجلس شوریٰ استاذ العلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی نے ضلع اٹک سمیت راولپنڈی ڈویژن کے علمائے کرام و، خطباء حضرات و جے یو پی کی تنظیمات کو بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے کی ھدایات جاری کر دیں،انہوں نے ضلع اٹک سمیت راولپنڈی ڈویژن بھر کے علماء کرام و خطباء حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی دہشگردی ہے ،جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں ان کے خلاف قراردادیں منظور کروائیں اور جمعتہ المبارک کے بعد بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں ،علامہ رفاقت علی حقانی کا کہنا تھا کہ رسول ؐؐ مومنوں کواپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں، مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر آقائے نامدارؐؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ،اقوام متحدہ، اوآئی سی خواب خرگوش سے جاگ جائے اور اس معاملہ میں اپنا کردار ادا کرے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress