گیڈر نے حملہ کرکے چار خواتین وحضرات کو زخمی کردیا

کوٹلی آزاد کشمیر (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی)پھگواڑی میں پاگل گیڈر نے حملہ کرکے چار خواتین وحضرات کو زخمی کردیا۔ڈی ایچ کیو میں ویکسین کی عدم دستیابی پر متاثرین کے ورثاء کا احتجاج۔مخیر حضرات نے چندہ کر کے غریب زخمیوں کے لئے ادویات خریدیں۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے مضافاتی دیہات پھگواڑی میں پاگل گیدڑ نے حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے صفدر حسین۔شاہنواز حسین لقمان صفدر اور نرگس صفدرکو کاٹ لیا۔زخمیوں کوفوری طور پرڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی پہنچایا گیا جہاں پر ایموگلوبلین انجیکشن ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے متحرک رہنماوں ملک نثار۔عشرت قریشی الایوب ویلفیر ٹرسٹ اور کشمیر بلڈ بنک اینڈ ویلفیر سنٹر نے ہنگامی بنیادوں پر ایک لاکھ دس ہزارروپے چندہ کرکے ویکسین خرید کر غریب مریضوں کا علاج معالجہ کروایا۔زرایع سے معلوم ہوا ھے کہ اس طرح کے مریضوں کو چار عدد ایموگلوبلین اور اینٹی ربیزویکسین درکار ہوتی ہیں اور ہرایموگلوبلین ویکسین کی قیمت6800روپے بنتی ہے۔اس موقع پر موجود سماجی رہنماوں نے اس نوعیت کی ایمرجنسی ادویات کی ہسپتال میں عدم دستیابی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایمرجنسی ادویات کے لیے جو کروڑوں کا بجٹ رکھا ھے وہ کہا جاتا ھے۔اور ھکومت سے مطالبہ کیا کہ اس تازہ کیس کی انکوایری کرکے معلوم کرے کہ زخمیوں کو ویکسین مہیا کیوں نہیں کی گئی ۔زخمیوں میں سے صفدر حسین نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے کہا کہ اگر انسان دوست شخصیات ان کی فوری مدد نہ کرتی تو ان کا کیا بنتا کیونکہ وہ اپنی جیب سے ان قیمتی ادویات کو خریدنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔اس معاملے میں جب ہسپتال انتظامیہ سے دریافت کیا گیا تو ڈی ایم ایس کا کہنا تھا کہ ایموگلوبلین ہسپتال میں سرے سے موجود ہی نہیں ہوتی جبکہ اینٹی ریبیز ویکسین موجود ہوتی ھے جو مزکورہ مریضوں کو فراہم کی گئی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress