گستاخانہ خاکوں کے خلاف عالم اسلام کو میدان میں آنا ہوگا ؛ بابا ولی احمد

فتح جنگ (اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی)گستاخانہ خاکوں کے خلاف عالم اسلام کو میدان میں آنا ہوگا ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ بابا ولی احمد سرکار سائیں جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں اسلام سے متعلق توہین آمیز خاکوں اور کارٹون مقابلوں پر امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے مسلمان کسی بھی مذہب اور عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے کے خلاف ہیں سائیں جاوید اقبال نے کہا کہ حکومت وقت کو ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے اس حساس اور نازک مسئلے پر پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کر نا چاہیے اس طرح کارٹون مقابلے مسلمانوں کے عالمی سطح پر جذبات مجروح اور اشتعال کا باعث بنے گے اس مضموم حرکت کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہوکر میدان میں آنے کی ضرورت ہے اس طرح کے فعل سے مسلم دنیا سے ڈیڑھ ارب سے زاہد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے مسلمان گردن تو کٹا سکتا ہے مگر ناموس رسالت کی توہین برداشت نہیں کر سکتا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress