کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں گہوڑا کے رہائشی نوید احمد راجہ کی پریس کانفرنس 

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں گہوڑا کے رہائشی نوید احمد راجہ نے کھوئی رٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گہوڑا میں شاملات پر غیرقانونی تعمیرات کی گئیں جس کی رپورٹ تحصیل انتظامیہ کی دی گئی اور قانون کے مطابق خلاف ورزی ثابت ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایف آر آئی درج کرنے کیتحریری احکامات دئے قانون پر عملددرآمد ہو ا دفعہ(144ض ۔ف )کی خلاف ورزی کی گئی اور اسے سیاسی رنگ دیا گیا مجیب اکبر راجہ نے حقائق کے برعکس باتیں کی ہیں حقائق کے مطابق (دفعہ144ض ۔ف )کی خلاف ورزی ہوئی اور ایف آئی آر درج ہوئی وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان یا راجہ ایاز احمد خان کا سرے سے اس معاملہ میں کوئی مداخلت اور نہ ہی سیاسی دباؤ کا کوئی معاملہ ہے مجیب اکبر راجہ میرے لیے محترم ہیں لیکن انہوں نے وعدوں کے خلاف کام کیا اور حقائق مسخ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ،تحصیلدار تحصیل انتظامیہ اور ایس ایچ او کھوئی رٹہ نے جو قانون کے مطابق ہے وہ کیا انہوں نے سیاسی ایشو بنانے کا مقصد حقائق سے نظریں چرانا ہے جن لوگوں کے نام ایف آئی آر میں درج ہیں شاملات کی تعمیرات میں شمل ہیں ماسٹر حنیف مالی اور جانی تعاون دے رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ مکان ماسٹر حنیف نے اپنے لیے تعمیر کروایا ہے چھٹیوں کی آڑ میں شاملات پر تعمیرات( دفعہ144ض ۔ف )کی کھلی خلاف ورزی کی گئی میں تحصیل انتظامیہ اور پولیس کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں راجہ نوید احمد نے کہاکہ یہ سارا معاملہ شاملات کے ریکارڈ پر تبدیلی پت ہوا جس کی ساری ذمہ داری امیدوار پٹواری شمس العارفین پر ہے جو ریکارڈ خراب کر رہا ہے ڈپٹی کمشنر نے پابندی لگائی ہوئی ہے کہ پٹواری صاحبان کے ساتھ کوئی پرائیویٹ آدمی نہیں بیٹھ سکتا اسے روکا جائے انہوں نے اپیل کی کہ محکمہ مال میں غیر متعلقہ افراد کی مداخلت کو روکا جائے اور دیکھا جائے کہ انہوں نے ریکارڈ میں کہاں کہاں خرد برد کی ہے وزیر برقیات کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہے کہ مجیب اکبر راجہ کے پارٹی چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں مانتا راجہ نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر راجہ علی اصغر اور دیگر انتظامیہ کو قانون کی عملدراری پر خراج تحسین پیش کیا کہ شاملات کی خلاف ورزی پر انہوں نے قانون کے مطابق کاروائی کی گئی مزید یہ کہ شاملات کو واگزار کروایا جائے اور ریکارڈ کے ردوبدل سے روکا جائے انہوں آخر میں کہاکہ کھڑ پینچ اس معاملے کو دبنانے کیلئے تحصیل انتظامیہ کے آفیسران پر دباؤ ڈال رہے ہیں احکام بالا اس کافوری نوٹس لیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress