کھوئی رٹہ میں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا ۔

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
کھوئی رٹہ میں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا شہداء کے مزارت پر پھول نچھاور کیے گئے چادریں چڑھائی گئی اور دعائیہ تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا مرکزی تقریب کھوئی رٹہ پریس کلب میں منعقد کی گئی جہاں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیاتفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ میں جشن آزادی انتہائی شایانہ شان طریقہ اور جوش و خروش سے منایا گیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ راجہ علی اصغر کی قیادت میں راجہ عقیل احمد خان، شوکت علی کھوکھر، محمد طارق ڈار، اظہر ملک، سید معروف کاظمی ، ظفر اقبال غازی اور دیگر نے لیفٹیننٹ خاور شہاب شہید اور کیپٹن عقیل ارشد شہید اور دیگر شہداء کے مزارات پر پھول نچھاور کیے گئے اور چادریں چڑھائیں اور دعائیہ تقریبات منعقد کی اس حوالہ سے مرکزی تقریب کھوئیر ٹہ پریس کلب میں زیر صدار صدر پریس کلب سردار خالد محمود آزاد کشمیر منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ راجہ علی اصغر تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ راجہ علی اصغر، صدر کھوئی رٹہ پریس کلب سردار خالد محمود آزاد ، مسلم لیگ ن حلقہ کھوئیر ٹہ کے صد رراجہ عقیل احمد خان،صدر انجمن تاجران کھوئی رٹہ چےئرمین رفیق بجاڑ، سیکرٹری جنرل و سینئر صحافی محمد ظہور چوہدری، شوکت علی کھوکھر، اظہر ملک، شہزاد شاہد ملک، سیاسی و سماجی رہنما ظفر غازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن انتہائی احسن طریقہ سے مناتی ہیں آزادی کی جنگ میں ہمارے آباء و اجداد نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ملک پاکستان کی مضبوطی اوراستحکام ہی کشمیر کی آزادی کی منزل ہے ہمیں اپنے ملک پاکستان کو عظیم و عظیم تر بنانا ہو گا اور کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا آخر میں کیک کاٹا گیا اور ملک پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں بھی مانگیں گئی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل کھوئیر ٹہ پریس کلب عامر خلیل کھوکھر نے انجام دئیے تلاوت گردار محمد انوار شاہین نے کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress