کھوئی رٹہ سے ایک بڑا قافلہ یوم نیلہ کے پروگرام میں شرکت کریگا ؛ چوہدری عبدالرشید رانجھا ایڈووکیٹ 

کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی کے رہنما چوہدری عبدالرشید رانجھا ایڈووکیٹ نے کہاکہ 27اگست کو یوم نیلہ بٹ پورے جوش سے منایا جائے گا کھوئی رٹہ سے ایک بڑا قافلہ یوم نیلہ کے پروگرام میں شرکت کریگا نیلہ بٹ ایک تاریخی مقام ہے جس کی تاریخ میں بڑی اہمیت ہے نیلہ بٹ ہمیں شہیدوں اور غازیوں کی یاد دلاتا ہے نیلہ بٹ وہ تاریخی مقام ہے جہاں ریاست کے ایک عظیم سپوت مجائد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت میں ڈوگرہ راج کے خلاف تحریک کا آغاز کیا گیا آج بھی کشمیری تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر پاکستان یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا چوہدری عبدالرشید رانجھا ایڈووکیٹ نے کہاکہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت ہم اس شمع کو روشن رکھے گے جو ہمارے اسلاف نے تحریک آزادی کشمیر کی صورت میں روشن کی تھی وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصّہ بنے گا کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان ہمارانظریہ ہے ہم ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress