کوٹلی روڈ بڈلی میں محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج

سہنسہ(اسد محمودمغل نمائندہ اپناپٹھوار ٹی وی)سہنسہ ٹرانسفارمر اور کم وولٹیج کے باعث پنڈی کوٹلی روڈ بڈلی سے بند کر کے محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرے بازی صبح 9 بجے سے کر گیارہ بجے تک روڈ بند رہی مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ آٹھ دن سے ہمارا ٹرانسفارمر خراب ہے لیکن محکمہ برقیات کو کوی پروا نہیں محکمہ برقیات کا لائن سپری ڈنٹ سردار اشفاق نے پورے محکمے کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے تحصیل سہنسہ کی پوری ایڈمنسٹریشن مجبور ہے اور موصول سیاسی خماری کی وجہ سے فرعون بنا ہوا ہے جس نے بڈلی کی عوام کو کہا کے ٹرانسفارمر نہیں ٹھیک ہو گا جو کہچھ کرنا ہے کر لیں اس لائن ملازم نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار محمد رفیع ساکن بڈلی نے کیا حافظ فیاض اور ڈاکٹر نواز نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا انتظامیہ سہنسہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود اور ایس ایچ او سہنسہ راجہ طاہر ایوب نے مذاکرات کرتے ہوے شام تک ٹائم لیا مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر احتجاج اختتام پذیر ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress