کنٹونمنٹ بورڈ اٹک ٹرانسپوٹروں سے ظالمانہ ٹیکس وصول کرنا بند کیا جائے ؛ ملک جاوید اقبال صدر ٹرانسپورٹراونر ز

اٹک (صداقت مٹھوسے) کنٹونمنٹ بورڈ اٹک ٹرانسپوٹروں سے ظالمانہ ٹیکس وصول کرنا بند کیا جائے ڈارئیوروں سے فتح جنگ روڈ ڈھوک فتح کے قریب پوسٹیں بنا کر اٹک سے فتح جنگ جانے والی گاڑیوں سے 30روپے وصول کرنا ظالمانہ ٹیکس ہے اس کو فوری بند کیا جائے ان خیالات کا اظہارملک جاوید اقبال صدر ٹرانسپورٹراونر زایسوسی ایشن لاری اڈا اٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ فتح جنگ روٹ پر چلنے والی تمام گاڑیوں سے ٹول ٹیکس لینا بند کریں انہوں نے کہا کہ ڈھوک فتح جنگ روڈ پر پوسٹیں بنا کر ڈرائیوروں سے ٹیکس لیا جا رہا ہے جو کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے اور دوسری طرف ان حضرات نے گاڑی کے ٹول ٹیکس کے حوالے سے کسی قسم کا ریٹ شیڈول نہیں لگا رکھا ہے ہم کنٹورنمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران سے پورزور مطا لبہ کرتے ہے کہ اس ظالمانہ ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے اور غریب ٹرانسپوٹروں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress