کل 27اگست کو یوم نیلہ بٹ پورے جوش سے منایا جائے گا ؛ ظفراقبال غازی 

کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرتحصیل کھوئی رٹہ کے کنونےئر ظفراقبال غازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل 27اگست کو یوم نیلہ بٹ پورے جوش سے منایا جائے گا آزادکشمیر بھر سے قافلے جوق در جوق اس میں شرکت کیلئے نیلہ بٹ پہنچ کر اپنی ملی وسیاسی بیداری کا ثبوت دینگے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت ہم اس شمع کو روشن رکھے گے جو ہمارے اسلاف نے تحریک آزادی کشمیر کی صورت میں روشن کی تھی وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصّہ بنے گا کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان ہمارانظریہ ہے ظفراقبال غازی نے مزید کہاکہ ہم ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہے یوم بٹ کی اپنی تاریخ ہے یہ دن ہمارے لیے باعث فخر ہے نیلہ بٹ کے مقام سے مجائداول سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت میں جس تحریک کا آغاز ہوا تھا وہ تحریک آج اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے آج مقبوضہ کشمیر کے اندر عوام اپنی آزادی کی خاطر جو قربانیاں دے رہے ہیں یہ اسی تحریک کا تسلسل ہے جس تحریک کا آغاز مجائد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے نیلہ بٹ کے مقام سے شروع کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress