کلر سیداں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا شہد چوری ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

کلر سیداں(محمد سعید نمائندہ اپنا پوٹھوار) تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا شہد چوری ہونے کی کوشش ناکام بنا دی تا ہم ملزمان گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر رانا نعیم یاسین کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ شہد گاڑی میں لوڈ کر کے کلر سیداں سے روانہ ہو رہا ہے جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا جا سکتا ہے جس پر انہوں نے سب انسپکٹر طارق محمود پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے روڈ پر ناکہ بندی کر کے مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران شہزور ٹرک نمبری ایل زیڈ جے 7009کو روک کر چیک کیا تو اس میں 60 عدد شہد کے ڈبے لوڈ پائے گئے جسے فوری طور پر قبضہ میں لے لیا گیا تا ہم اس دوران ملزمان گاڑی سے چھلانگیں لگا کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔پولیس کے مطابق شہد کے مسروقہ 60 ڈبوں کی مالیت پانچ لاکھ روپے بنتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress