کشمیری قوم کا محور ومرکز پاکستان ہے ؛ چوہدری پرویز اکبر ایڈووکیٹ

کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر ضلع کوٹلی کے صدر چوہدری پرویز اکبر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیری قوم کا محور ومرکز پاکستان ہے کشمیری قوم پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ایک مضبوط ومستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے کشمیر قوم کی پاکستان سے بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر جو ظلم وبربریت کر رہا ہے اس پر عالمی اداروں کی خاموشی لمہ فکریہ ہے ہم پاکستان کے یوم آزادی کے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیا چوہدری پرویز اکبرنے مزید کہاکہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا جبکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہزار سال تک لڑنے کا اعلان کیا تھا آج شہید بھٹو کا نواسہ اپنے نانا کا وہ مشن پورا کرنے کیلئے اپنی جدوجہد میں مصروف ہے پیپلز پارٹی پاکستان کی بقاء اور کشمیر کی آزادی کی ضامن جماعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress