کرنٹ لگنے سے نویں جماعت کے دو طالب علم شدید زخمی ،حالت تشویشناک۔

کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی) کھوئی رٹہ آئیڈیل پبلک سکول میں کرنٹ لگنے سے نویں جماعت کے دو طالب علم شدید زخمی زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فسٹ ایڈ دے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی ریفر کردیا گیا دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی تحت ضابطہ کاروائی جاری ہے تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ آئیڈیل پبلک سکول دیہاڑی باغ میں نویں جماعت کے طالب علم محسن عبداللہ ولد پروفیسر محمد عبداللہ طاہر قوم جاٹ ساکن منجوال ،چوہدری عقیل ولد چوہدری ساجد قوم جاٹ ساکن دیہاڑی باغ بجلی کی ایچ ٹی تاروں سے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فسٹ ایڈ دیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی ریفر کردیا کوٹلی کے ڈاکٹروں نے پمز ہسپتال اسلام آباد ریفر کردیا جہاں دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ادھر عوام علاقہ نے سکول انتظامیہ ،مالک بلڈنگ ،محکمہ برقیات میں جو بھی قصور وار ہے سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress