کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، اٹک کیمپس کے یوم آزای پر سہ روزہ شجرکاری مہم۔

اٹک ( بیورو رپورٹ)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، اٹک کیمپس کے یوم آزای پر سہ روزہ شجرکاری مہم ،تفصیلات کے مطابق اٹک (پی آر)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ، اٹک کیمپس کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر سہ روزہ شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں مجموعی طور پر6200پودے لگائے گئے ،اس شجرکاری مہم کا انعقاد کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد،اٹک کیمپس نے اٹک کے نوجوانوں کی تنظیم ٹیم گرین اٹک اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کیا ،شجرکاری مہم کا آغاز 14اگست کی صبح کامسیٹس اٹک کیمپس سے ہو ا،جہاں ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اٹک اےئر کموڈور ڈاکٹر عبد الرحمان خان نے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑھتی ہوئے فضائی آلودگی ،پانی کی کمی اور ڈی فار سٹریشن کے مسائل کے حل کیلئے ملک میں بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی ضرورت ہے اور ہم اس ضرورت کو سمجھتے ہوئے اس یوم آزاد ی پر اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں ،انہوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی دعا کی ،تقریب میں یونیورسٹی اساتذہ ،انتظامیہ ،طلباء وطالبات ،ٹیم گرین اور ضلع انتظامیہ کے نمائندے بھی شریک تھے،شجرکاری مہم کے پہلے روز3ہزار پودے لگائے گئے ،مہم کے دوسرے روز یونیورسٹی اساتذہ ،انتظامیہ ،ٹیم گرین اور محکمہ زراعت اٹک کے افسران نے کامرہ روڈ کے ساتھ ساتھ2ہزار پودے لگائے ،مہم کے تیسرے اور آخری روز پولیس لائن اٹک میں 1000پودے لگائے گئے ،اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس اور ڈی پی او اٹک کے علاوہ ٹیم گرین یونیورسٹی ،اساتذہ ،انتظامیہ ،پولیس افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے پودے لگائے،تیسرے روز یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک کیمپس میں بھی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ،اٹک کیمپس کی ٹیم نے 200پودے لگائے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress