ڈی سی آفس اٹک کے لان میں 14اگست کے مو قع پرپرچم کشائی کی تقریب۔

اٹک(بیورورپورٹ)ڈی سی آفس اٹک کے لان میں 14اگست کے مو قع پرپرچم کشائی کی تقریب، 14اگست کے موقع پرڈپٹی کمشنراٹک فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) جناب عمران قریشی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب حسن اسد علوی نے پرچم کشائی کی،ڈپٹی کمشنراٹک اورڈی پی اواٹک نے پولیس لائن اٹک میں یادگار شہداء پر سلامی دی،تفصیلات کے مطابق ملک بھرکے د یگرشہروں کی طرح اٹک میں بھی 14اگست شیان شان طریقے سے منایاگیا،14اگست کے مو قع پرڈی سی آفس اٹک کے سبزہ زار لان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقدکی گئی،پرڈپٹی کمشنراٹک فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) عمران قریشی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک حسن اسدعلوی نے ڈی پرچم کشائی کی،اس موقع پرمختلف محکموں کے افسران بھی موجودتھے،پولیس اورریسکیو1122کے چاک وچوبنددستے نے یوم آزادی پرسلامی دی،ڈپٹی کمشنراٹک اورڈی پی اواٹک نے پولیس لائن اٹک میں یادگار شہداء پر حاضری دی پولیس کے چاک وچوبنددستے نے سلامی دی، ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک اورایس پی انوسٹی گیشن نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔انھوں نے ارض پاکستان کی سلامتی،خوشحالی اورشہدائے پاکستان کیلئے خصوصی دعاکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress