ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کلر سیداں(محمد سعید نمائندہ اپنا پوٹھوار)تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو ہفتے قبل ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے پانچ میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ڈکیتی کی واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ اور روند بھی برآمد کر لئے،ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی واردات کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔سب انسپکٹر طارق محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ 05 اگست کی رات پانچ نامعلوم ملزمان کلر سیداں کے نواحی علاقہ مدینہ ٹاؤن داخلی شاہ باغ میں ردھا اقبال نامی خاتوں کے گھر میں داخل ہو گئے تھے اور اس کے بجلی کی تار سے ہاتھ پاؤں باندھ دہئے اور کمروں کی تلاشی کے دوران ہزاروں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات،ایک عدد یوپی ایس ،دو عدد بیٹریاں،تین عدد قیمتی کمبل ،موبائل فونزاور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جنہیں اب پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں عاطف عرف فوجی سکنہ مدینہ ٹاؤن،نعیم خالد سکنہ درکالی شیرشاہی اور کلیم اقبال سکنہ کمبیلی صادق شامل ہیں جبکہ ڈکیتی کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ تین عدد پسٹل اور گیارہ روند بھی برآمد کر لئے جبکہ مسروقہ مال کی برآمدگی ہونا ابھی باقی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر دو ساتھی جن کا تعلق درکالی شیرشاہی سے ہے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress