ڈکیتی کی واردات میں تین ڈاکوؤں نے جنرل سٹور کے مالک کو لوٹ لیا۔

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں تین ڈاکوؤں نے جنرل سٹور کے مالک کو لوٹ لیا۔ عاصم حمید نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں نے شاہ باغ میں جنرل سٹور قائم کر رکھا ہے۔گزشتہ شام میں اپنے بھائی قاسم کے ہمراہ اپنی دکان میں موجود تھا اور تقریبا سوا سات کے قریب ایک موٹر سائیکل ہنڈا 125نمبر نامعلوم آ کر رکھا جس پر تین نوجوان لڑکے جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے سوار تھے، اندر آ گئے اور آتے ہی ہم دونوں کو پسٹل کی نوک پر ہینڈز آپ کروا لیااور تلاشی کے دوران میری جیب سے 5/6 ہزار روپے کی نقدی اور شناختی کارڈ وغیرہ نکال لیے جبکہ ان کا دوسرا ساتھی اندر کاؤنٹر میں داخل ہو گیا اور قاسم سے 60 ہزار روپے کی رقم اور دو عدد موبائل فونز چھین لئے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ادھر حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ اور سب انسپکٹر طارق محمود پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تا ہم ڈاکو اس وقت تک فرار ہو جانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress