ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں طبی امداد نہ ملنے کے سبب خاتون ایڑیاں رگڑ کر دم توڑ گئیں

اٹک (بیورو رپورٹ )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں رات گئے فوری طبی امداد نہ ملنے کے سبب 60 سالہ خاتون ایڑیاں رگڑ کر دم توڑ گئیں ڈیوٹی پر موجود 4 ڈاکٹروں میں سے 2 خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے تھے جبکہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اپنے موبائل پر سوشل میڈیا پر مصروف رہے لیڈی ڈاکٹرنے مریضہ کو طبی امداد فراہم کی تاہم سینئر ڈاکٹروں کے نہ آنے کے سبب مریضہ جاں بحق ، رکن پنجاب اسمبلی اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچ گئے ان کی موجودگی میں مریضہ کی وفات کے بعد ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر اپنا جرم چھپانے کیلئے مریضہ کے عزیز و اقارب کو دھمکیاں اور اپنا تعلق تحریک انصاف سے ظاہر کرنے لگا تفصیلات کے مطابق کاملپورسیداں اٹک کینٹ میں اپنے عزیز کی فوتیدگی میں آئی ہوئی یونین کونسل بریار کے سابق کونسلر محمد نواز آف جسیاں کی 60 سالہ ہمشیرہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ریسکیو 1122 کی مثالی سروس 3 منٹ میں پہنچ گئی جنہوں نے مریضہ کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا مریضہ کو ہارٹ اٹیک ہونے کے سبب سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی ایمرجنسی میں منتقل کرنے کے بعد مریضہ کے عزیز و اقارب نے فوری طور پر پرچی بنا کر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر جو اپنے موبائل فون پر سوشل میڈیا کے استعمال میں مصروف تھے کو مریضہ کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا تو انہوں نے مریضہ کے ساتھ آئے ہوئے عزیز و اقارب کے بار بار مریضہ کو چیک کرنے کے اصرار پر ہر مرتبہ یہی فرمائش کی کہ پہلے مجھے مریضہ کے پاس جا کر مجھے مرض کے بارے میں آگاہ گیا جائے پھر میں چیک کروں گا ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے اپنے تجربہ کے مطابق مریضہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے پر انہوں نے سینئر ڈاکٹر کو بلانے کا کہا جو ہسپتال کی اوپر والی منزل میں خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے فوری طور پر طبی امداد نہ ملنے کے سبب مریضہ حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئیں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر ان کے فوت ہونے کے بعد تشریف لائے اس دوران ان کے عزیز و اقارب نے رکن پنجاب اسمبلی کو فون کیا جو رات سوا ایک بجے ہسپتال پہنچ گئے ان کی موجودگی میں ڈیوٹی سے غیر حاضر چوتھے ڈاکٹربھی پہنچ گئے مریضہ کی وفات کی اطلاع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر بھی آ گئے ڈاکٹر نے اپنی غیر حاضری کو چھپانے کیلئے فوت ہو جانے والی مریضہ کے قریبی عزیز و اقارب سے رکن پنجاب اسمبلی کی موجودگی میں نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ کہا کہ ان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور فوت ہو جانے والی مریضہ کے عزیز و اقارب سے لڑنے مرنے کیلئے تیار ہو گئے اس پر رکن پنجاب اسمبلی نے ڈی ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعہ کی مکمل انکوائری کر کے اس میں قصور وار ہسپتال عملہ کے خلاف قانونی کاروائی کریں ہسپتال میں طبی امداد نہ ملنے کے سبب فوت ہو جانے والی خاتون کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں جسیاں میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress