ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے فتح جنگ میں امام بارگاہوں کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ ۔

اٹک(بیورو رپورٹ)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے فتح جنگ میں امام بارگاہوں میں مجالس اور جلوس کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کیا. وہ مختلف امام بارگاہوں میں گئے اور وہاں کے منتظمین اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا. انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا. اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی شخص بغیر تلاشی کے مجالس اور جلوس میں شامل نہ ہو. ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے سیکیورٹی معاملات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress