ڈاکٹر امجدعلی راجہ معاون ناظم انیمل ہیلتھ ویٹرنری سروس کا ٹری پوائنٹ ڈونگی ومویشی منڈی ڈونگی کا ہنگامی دورہ

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال
ڈاکٹر امجدعلی راجہ معاون ناظم انیمل ہیلتھ ویٹرنری سروس ضلع کوٹلی کا مویشی منڈی سرساوہ اور انٹری پوائنٹ ڈونگی ومویشی منڈی ڈونگی کا ہنگامی دورہ ،اہلکاران کی کارگزاری چیک کی اظہار اطمینان تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوک سٹاک کے زیر اہتمام مویشی منڈیوں اور انٹری پوائنٹس پر قربانی کیلئے لائے جانے والے جانوروں کو مہلک کانگو وائرس سے محفوظ کرنے کیلئے مفت سپرے کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے محکمہ کے اہلکاران تمام پوائنٹس پروینٹری آفیسرز کی نگرانی میں انتہائی مستعدی سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں انکی مانیٹرنگ کیلئے معاون ناظم لائیوسٹاک ضلع کوٹلی ڈاکٹر امجد علی راجہ نے گزشتہ روز سرساوہ منڈی مویشی کادورہ کیا جہاں سنےئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر حبیب علی کی زیر نگرانی انصر رشید اور دیگر اہلکاران کام میں مصروف تھے انہیں مستعدی اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ہدایت کرنے کے بعد ڈاکٹر موصوف نے انٹری پوائنٹ و مویشہ منڈی ڈونگی کادورہ کیا جہاں ڈاکٹر ہارون ویٹرنری آفیسر ،محمد الیاس ،ارشد بشیر اور دیگر کثیر تعداد جانوروں کو پھرتی سے سپرے کر رہے تھے معاون ناظم ڈاکٹر امجد علی راجہ نے انتہائی خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی مستعدی سے اپنے فرائض جاری رکھیں منڈی میں موجود بیوپاریوں اور خریداروں نے محکمہ کی کارکردگی کو سراتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress