چیئرمین میونسپل کمیٹی نے عید الاضحےٰ کے موقع پر شہر صفائی کیلئے خصوصی پلان مرتب کرا دیا۔

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر) چیئرمین میونسپل کمیٹی فتح جنگ ملک عابد داؤد نے عید الاضحےٰ کے موقع پر شہر صفائی کیلئے خصوصی پلان مرتب کرا دیا قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں میونسپل کمیٹی میں صفائی کے حوالہ سے خصوصی شکایت سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے چیئرمین ایم سی ملک عابد داؤد نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مذہبی تہوار پر ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بھی کردار ادا کرنا ہو گا شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مخصوص پوائنٹس پر پھینکیں جگہ جگہ گندگی نہ پھیلائی جائے شہریوں کے تعاون سے ہی صفائی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے آلائشیں اٹھانے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کیا جائے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ایم سی آفس میں قائم شکایت سیل سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress