چوہدری مہتاب ےٰسین آف سپلاں نے اپنے بیاں میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد ےٰسین ،پی وائی او کے چےئرمین سردار ضیاء قمر ،عمران کریم چوہدری اور سیّد فیصل معروف کا دلی شکریہ ادا کیا

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
پی وائی او ڈونگی کے نومنتخب چیف آرگنائزر چوہدری مہتاب ےٰسین آف سپلاں نے اپنے بیاں میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد ےٰسین ،پی وائی او کے چےئرمین سردار ضیاء قمر ،عمران کریم چوہدری اور سیّد فیصل معروف کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائدین نے جوذمہ داری مجھے سونپی ہے میں اس پر انشااللہ پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا اور پی وائی او کی مضبوط کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا ڈونگی پیپلز پارٹی اور بالخصوص چوہدری محمد ےٰسین کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے حلقہ کے نوجوانوں کیلئے چوہدری ےٰسین ایک مسیحا اور رول ماڈل ہیں انشااللہ پی وائی او ڈونگی متحدومنظم ہے اور چوہدری ےٰسین کا ہراول دستے کا کردار ادا کریگی چوہدری مہتاب ےٰسین نے مزید کہاکہ ہم ڈونگی کے اندر نوجوانوں کے حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے پیپلز پارٹی اور پی وائی او ہی آزاد خطہ کے نوجوانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی آئی ہے اور انشااللہ آگے بھی ہم اپنے نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اپنے قائدین کو مایوس نہیں کرینگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress