چوری ہونے والے ٹرانسفارمر کا الزام واپڈا اہلکاروں پر لگ گیا 

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی) کلر سیداں میں قائم میموریل ہسپتال سے چوری ہونے والے ٹرانسفارمر کا الزام واپڈا اہلکاروں پر لگ گیا ۔راجہ محمد عبید سکنہ راجہ مارکیٹ نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے مین روڈکلر سیداں پر نجی ہسپتال قائم کر رکھا ہے جس کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے ذاتی پیسوں سے ایک عدد ٹرانسفارمر نصب کروا رکھا تھا جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔واپڈا آفس روات میں کئی بار رابطہ کیا مگر اس کے باوجود میرا نیا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا جا سکا۔مجھے قوی یقین ہے کہ میرا ٹرانسفارمر واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے غائب کیا گیا کیونکہ مین لائن کی تاروں کو کاٹے بغیر کرین کے ٹرانسفارمر کو اتارنا واپڈا اہلکاروں کے علاوہ کسی دوسرے کے بس کی بات نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress