پیپلز پارٹی اسمبلی میں مثبت کردار ادا کریگی ؛ چوہدری محبوب ایڈووکیٹ 

کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیرکے مرکزی رہنما و سابق امیدوار کشمیر کو نسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اسمبلی میں مثبت کردار ادا کریگی پاکستان کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کی پیپلز پارٹی بھرپور ترجمانی کر یگی پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اداروں کا احترام کرتی ہیں اور اداروں کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریگی پیپلز پارٹی نے ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے بڑی طویل جدوجہد کی آج پیپلز پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کی وجہ سے ملک پاکستان میں جمہوریت کا پودا پروان چڑھ رہا ہے بلاول بھٹو زرداری نے اپنی فہم وفراست سے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین پارلیمنٹرین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کیا پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی ان کے مسائل کو حل کرسکتی پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی صدر جماعت چوہدری لطیف اکبر اور اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد ےٰسین اور دیگر مرکزی قائدین کی قیادت میں ناقابل شکست قوت بن چکی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی پیپلز پارٹی آزاد خطہ کے عوام کے مسائل کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress