پیارے وطن پاکستان میں سیاحوں کیلئے ہرکشش موجودہے ؛ طارق شاگوری

اٹک(بیورورپورٹ )

ہمارے پیارے وطن پاکستان کودنیابھرمیں سیاحوں کی جنت کہاجاتاہے اس لئے کہ یہاں سیاحوں کیلئے ہرکشش موجودہے دنیاکے بلندترین پہاڑ،سب سے بڑے گلیشیئر،سب سے بڑے دریااورصحرا،دنیاکی خوبصورت ترین وادیاں اورجھیلیں ،عظیم تاریخی ورثے ،دنیاکی منفرد اورقدیم ترین ثقافت ،قابل دیدتاریخی عمارات،ریتلے ساحل ،مہمان نوازلوگ اورحسین ودلفریب قدرتی مناظرسے مالا مال ہماراوطن جنت ارضی سے کم نہیں اس طرح ہماراوطن سیاحت کے اعتبارسے دنیاکے پہلے نمبروں میں ہوناچاہیے لیکن مغربی میڈیاکے منفی مگربے بنیادپروپیگنڈے کی وجہ سے آخری نمبروں میں ہے اب ہم سب کومل کراس کامقابلہ کرناہوگاان خیالات کااظہارچیئرمین شاگوری ٹورسٹ کلب، طارق شاگوری نے عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ سیاحت دنیاکی دوسری بڑی اور سب سے زیادہ منافع بخش انڈسٹری ہے سیاحت کی بدولت پاکستان کوگزشتہ سال 30کروڑزرمبادلہ حاصل ہواتھوڑی سی کوشش سے اس میں کئی گنااضافہ کیاجاسکتاہے حکومت کوچاہیے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے حسب وعدہ اقدامات کرے ایک دوماہ بعد انٹرنیشنل ٹورازم کانفرنس کاانعقادکرے یاغیرملکی سفارت کاروں کوبلاکرایک کانفرنس کرائی جائے ، دنیابھرمیں پھیلے ہوئے پاکستانی سفارت خانے سب سے اہم کرداراداکرسکتے ہیں ہرماہ پاکستان یااس ملک کاکوئی نہ کوئی فنکشن ہوتاہے جیسے یوم پاکستان،یوم دفاع پاکستان،عید،جشن آزادی،کرسمس وغیرہ جس سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے اس موقع پرتقریب کاانعقادکرکے وہاں کی اہم شخصیات ، یونیورسٹیوں اوربڑی کمپنیوں، ،ٹورآپریٹرز،ٹریول ایجنٹس ،ٹورسٹ،ٹریکنگ ،راک کلائمبنگ ،پیراگلائیڈنگ ،واٹرسپورٹس اوردیگرایڈونچرکلبوں کے سربراہان کوبلاکرتقریر،تصاویراورویڈیوزکے ذریعے وطن عزیزکے سیاحتی مقامات کواجاگرکیاجائے توسیاحوں کی تعدادمیں بہت تیزی سے اضافہ کیاجاسکتاہے ،ایسے موقعوں پریااس کے علاوہ بھی پاکستان کے اشتہاریاویڈیوزچلائی جاسکتی ہیں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی دورہ امریکہ کے موقع پراوورسیزپاکستانیوں اوردنیابھرکے وزراء سے ملاقات بھی ہوگی اس موقع پرانہیں سیاحت کے موضوع پربھی بات کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ قدرت نے ہمیں بے شمارخزانوں سے نوازاہے اوران میں سب بڑاخزانہ سیاحت ہے ہم صرف سیاحت کوترقی دے کرپاکستان کاقرضہ اورغربت دونوں ختم کرسکتے ہیں اس سے بے روزگاری کاخاتمہ بھی کیاجاسکتاہے اس لئے ہمیں ہرصورت اس پرتوجہ دینا ہوگی حکومت کوچاہیے کہ پرائیویٹ سیکٹرکوبھی سپورٹ کرے ،اس کیلئے ہمارے میڈیاکوبھی اپناکرداراداکرناہوگابیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ اندرون ملک مقیم پاکستانی بھی سوشل میڈیاجیسی نعمت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرملکی سیاحوں کوپاکستان کی سیرکیلئے راغب کرکے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں اس سلسلے میں پاک فوج کاکردارانتہائی اہم ہے اب حکومت کوبھی عملی طورپرکچھ کرناہوگاسب سے ضروری امریہ ہے کہ وطن عزیزکے جنت نظیرگوشوں کی بین الاقوامی سطح پر تشہیربہت ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress