پٹرولنگ پولیس حطار ،قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان۔

فتح جنگ(تحصیل رپو رٹر) پٹرولنگ پولیس حطار کی شاندار کارکردگی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان ،6 کے خلاف ایف آئی آر ،عدالتی مفرور بھی گرفتار تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ حطار ضلع اٹک نے ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن سید جمیل حیدر شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے انچارج پٹرولنگ ضلع اٹک سید اقبال کاظمی کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ حطار سب انسپکٹر آصف علی نے بمعہ عملہ کاروائی کرتے ہوئے ماہ جولائی میں 96 موٹر سائیکل بدون کاغذات بند کییاوور سپیڈ کی مرتکب 2 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی 41 لوگوں کی مدد کی گئی ماہ جون میں 550 موٹر سائیکل بدون کاغذات بند کیے گئے 7 افراد کی مدد کی گئی اور11 جہگوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا 340 گاڑیوں کے چالان کئے گئے 3 اوور سپیڈ گاڑیوں کو تھانے میں بند کیا گیا ماہ مئی میں 65 موٹر سائیکل کو بند کیا گیا 9 جگہ سے تجاوزات ختم کرکے سڑک کھلائی گئی 26 مسافروں کی مدد کی گئی اور2 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے اور 20 سے زاید گاڑیوں کے چالان کئے گئے عید کے موقع پر زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی اور مسافروں کو زائد کرائے واپس کرائے گئے پٹرولنگ پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کو عوامی حلقوں نے سراہا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress