پولیس نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی جنگ میں اپنے خون کے نذرانے پیش کیے ؛ حسن اسد علوی 

اٹک( بیورو رپورٹ)ہرقیمت پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا پولیس اپنی ڈیوٹیوں کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرے ، پولیس نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی جنگ میں اپنے خون کے نذرانے پیش کیے یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی اتحاد ، یکجہتی اور یگانگت کا عملی ثبوت دیں نماز عید پر سیکورٹی کے حوالے سے چیف سیکورٹی آفیسر محمد نعیم نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر میں تقریبََا 329مقامات جن میں مساجد ، امام بارگاہیں اور کھلے میدان شامل ہیں عید کی نماز ادا کی جائے گی جس کیلئے کم و بیش 2 ہزارپولیس اہلکاران اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ضلع بھر میں مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں کیٹگری اے میں 47، کیٹگری بی میں 82اور سی میں 200مقامات حساس ہیں جن کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے انہوں نے کہا عید کی نماز میں داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈی ٹیکٹر سے تلاشی کر کے اندر داخل ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا داخلی راستہ ایک ہی ہونا چاہیے تا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ مساجد ، امام بارگاہوں کے رضا کار داخلی راستہ پر پولیس کے ہمراہ تعاون کریں تا کہ آنے والوں کی شناخت آسانی سے کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress