پولیس اور انجمن تاجران کے درمیان باہمی تعاون وقت کی ضرورت ہے ؛ ملک محمدتاج 

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)انجمن تاجران کے مرکزی صدرحاجی ملک محمدتاج نے کہا کہ پولیس اور انجمن تاجران کے درمیان باہمی تعاون وقت کی ضرورت ہے ہم امن وامان کے سلسلے میں پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے ان خیالات کا اظہارحاجی ملک تاج نے ایس ایچ اوتھانہ فتح جنگ محمدامجد کھوکرکی طرف سے ان وامان کے سلسلے میں بلائی گئی انجمن تاجران کی میٹنگ میں کیا حاجی ملک محمدتاج نے کہا کہ انجمن تاجران فتح جنگ نے ہمیشہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے چاہے سیلاب فنڈہویا زلزلہ فنڈیاکوئی اور ناگہانی آفت انجمن تاجران نے دل کھول کر مدد کی ا ور آئندہ بھی بھرپورتعاون کریں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ فتح جنگ نے کہا کہ ہم ہرموقع پرتاجرنمائندوں کوساتھ لے کرچلیں گے سیکیورٹی کے معاملے پر تاجروں کی بھرپوررہنمائی کریں گے تاجرکسی بھی معاملے پر پولیس کی مددلے سکتے ہیں سی سی ٹی وی کیمروں سمیت نیشنل سیکورٹی ایکٹ پرعمل کریں اور سیکیورٹی گارڈز میں اضافہ کریں تاہم انجمن تاجران کے وفد نے پولیس انتظامیہ کو بھرپورتعاون کا یقین دلایاانجمن تاجران کے وفد میں مرکزی صدرحاجی ملک محمدتاج ،جنرل سیکرٹری سیدوجاہت علی شاہ اور دیگر عہدیدران حاجی محمداعظم ،ملک ارشد،حاجی لیاقت،حاجی محمدارشد ،قاری منیر،پہلوان سلطان محمود،حاجی اللہ دتہ،صداقت مٹھو،جاری خان ،اوردیگربھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress