پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس نے دس یوم قبل سندھ کے علاقہ سے چوری ہونے والی گاڑی کرلیا ۔

کلر سیداں(محمد سعید نمائندہ اپنا پوٹھوار) انچارج پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس چوکپنڈوری چیک پوسٹ سب انسپکٹر قلزم ظہیر نے اپنے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دس یوم قبل سندھ کے علاقہ سے چوری ہونے والی گاڑی کو راجہ مارکیٹ کلر سیداں میں ناکہ بندی کے ذریعے برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سندھ کے علاقہ سے گاڑیاں چوری کر کے راولپنڈی میں فروخت کرتے ہیں۔سب انسپکٹر قلزم ظہیر نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ انہیں مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ سندھ کے علاقہ ٹھٹھہ سے چوری ہونے والا مزدہ ٹرک نمبری جے وی 7411 کلر سیداں کی جانب آ رہا ہے جس پر انہوں نے فوری طور پر روڈ کی ناکہ بندی کر دی اور شک گزرنے پر مزدہ ٹرک کو روک کر ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تو وہ کوئی معقول جواب نہ دے سکا جبکہ مزید تفتیش کرنے پر ٹرک ڈرائیور جس نے بعد میں اپنا نام غلام سرور ولد محمد بخش سکنہ ٹھٹھہ بتایا نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ ٹرک ٹھٹھہ کے علاقہ سے چوری کیا تھا اور اسے یہاں فروخت کرنے کیلئے لائے تھے جس پر پولیس نے ڈرائیور غلام سرور اور اس کے ساتھی مختار علی کو گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹرک کی نمبر پلیٹ 7411 کو ٹمپرنگ کے ذریعے 741 جبکہ ٹرک کی باڈی کو کاٹ کر اس کا حلیہ تبدیل کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress