پنجاب میں 10سالہ کرپٹ اور سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا چکا ہے ؛ ملک مجیب الرحمن

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی راہنماء ملک مجیب الرحمن نے کہاکہ پنجاب میں 10سالہ کرپٹ اور سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا چکا ہے پاکستان تحریک انصاف نے موروثی سیاست اور تختہ رائیونڈ کے در و دیوار کو ہلا کر رکھا دیا ہے 56کمپنیوں اور میگا کرپشن کے بے تاج بادشاہ سلیبین خاندان اڈیا لہ جیل کی جانب بڑھ رہا ہے تبدیلی کا آغاز پنجاب سے ہوچکا ہے تما م نومنتخب ارکان اسمبلی نئے پاکستان کے ویژن تکمیل تک پہنچا نے میں اپنا نمایاں کردار ادا کرینگے اپنے بیان میں ملک مجیب الرحمن نے کہاکہ قائد تحریک انصاف اور نامزد وزیر اعظم عمران خان امیدوں کا مرکز بن چکے ہیں نا اہلی کیس سیاسی مقاصد حاصل کر نے اور سابقہ لوگوں نے خود کو اہل وفا ثابت کرنے کے سو ا کچھ نہیں ہے مایوسی ان کا مقد ر ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress