پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے ؛ مشترکہ بیان

اٹک (بیورو رپورٹ ) پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سرکاری ملازمین سے ہونے والی زیاتیوں کا فوری ازالہ کیا جائے پرائمری ایلیمنٹری ایسوسی ایشن اٹک کا حکومت پنجاب سے مطالبہ میڈیا کو اپنے تحریری بیان میں ضلعی صدر پرائمری ایلیمنٹری ایسوسی ایشن اٹک شاہ رفیع الدین اور صوبائی سیکرٹری سردار وقاص خان نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو بجٹ میں نظرانداز نہ کیا جائے اور مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اس سے قبل مسلم لیگ ن نے بھی ہمیشہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو نظرانداز کیا اور روز بروز بڑھتی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کی بناء پر سرکاری ملازمین کو مالی پریشانی کا سامنا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والی معاشی زیادتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے#

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress