پستول صاف کرنے کے دوران گول چل گئی جس کے نتیجہ میں 10سالہ بچی جاں بحق۔

کلر سیداں(محمد سعید نمائندہ اپنا پوٹھوار) نواحی علاقہ میں پستول صاف کرنے کے دوران گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں 10سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں اور گوجرخان کے سنگم پر واقع گاؤں چکڑالی میں پیش آیا۔پولیس نے والد کے بیان کی روشنی میں واقعہ کو حادثاتی قرار دے کر میت کو دفنانے کی اجازت دے دی۔بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقہ میں متوفیہ کا والد پستول صاف کر رہا تھا کہ اسی دوران گولی چل گئی جو سامنے کھڑی اس کی بچی کو جا لگی۔اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد ملنے سے قبل ہی وہ جاں بحق ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress