پرائمری ایلیمنٹری ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب اور وزیر تعلیم سے پرزور مطالبہ

اٹک(بیورورپورٹ ) ایم اے ایم ایس سی پرائمری و ایلیمنٹری اساتذہ کو فی الفور گریڈ سولہ دیا جائے پرائمری و ایلیمنٹری اساتذہ کے سوتیلی ماں والا سلوک بند کیا جائے پرائمری ایلیمنٹری ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب اور وزیر تعلیم سے پرزور ان خیالات کا اظہار پرائمری ایلیمنٹری ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر شاہ رفیع الدین اور مرکزی سیکرٹری جنرل سردار وقاص خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ پرائمری و ایلیمنٹری اساتذہ کے ساتھ سابقہ ادوار میں سوتیلی ماں والا سلوک روا رکھا گیا اعلیٰ تعلیم یافتہ پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ نچلے گریڈ میں اپنے تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں تعلیم دوست پنجاب حکومت سے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ سولہ دیا جائے سردار وقاص خان نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ تمام اساتذہ کی تعلیمی قابلیت ایک جیسی ہونے کے باوجود سکیل میں فرق سمجھ سے بالاتر ہے ہم وزیر تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور ایک جیسی تعلیم قابلیت رکھنے والے اساتذہ کو گریڈ سولہ دیا جائے اس سے اساتذہ میں موجود بے چینی اور احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا اور اساتذہ کو مورال بلند ہوگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت پنجاب فی الفور اس مطالبہ پر غور کرے گی اور اساتذہ کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کا ازالہ کرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress