پرائس مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی شہریوں کو گراں فروشوں کے حوالے کر دیا گیا۔

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر)فتح جنگ میں پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال پرائس مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی شہریوں کو گراں فروشوں کے حوالے کر دیا گیا سبزی ،فروٹ اور دیگر اشیائے خوردنی کے من مانے ریٹ وصول کیے جاتے ہیں عید الاضحےٰ کے موقع پر ٹماٹروں کا ریٹ 50روپے سے بڑھاکر یکدم 120روپے کر دیا گیا جس پر شہریوں نے احتجاج بھی کیا شکایات بھی درج کرائیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی پرائیویٹ ممبران پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹی شہریوں کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہو چکی ہے ممبران کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے کمیٹی میں کوئی ذمہ داری سرکاری افسر یا اہلکار شامل نہیں بڑے دکاندار من مرضی کے ریٹ حاصل کر کے اشیائے خوردنی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں فتح جنگ کا سستا ریڑھی بازار بھی اسلام آباد کی سپر مارکیٹ سے بھی مہنگا ہو گیا ہے شہری حلقوں نے ضلع اور تحصیل انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress