پتنگ بازی کے لیے پتنگیں مہیا کرنے والے شخص کو دھر لیا گیا

اٹک(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیں . پتنگ بازی کے لیے پتنگیں مہیا کرنے والے شخص کو دھر لیا گیا. پتنگیں اور ڈوریں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا. تفصیلات کے مطابق پولیس بسلسلہ گشت و پڑتال تین میلہ چوک میں موجود تھی کہ ایک شخص نے جو پیدل چلتا آ رہا تھا پولیس کو دیکھ کر پلٹنے کی کوشش کی. اسے قابو کر کے اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضہ سے مختلف اقسام کی 200پتنگیں اور 14ڈوریں برآمد ہوئیں. دریافت پر ملزم کا نام یاسر ولد خشہ دین معلوم ہوا جس کے خلاف زیرِ دفعہ 4پتنگ بازی ایکٹ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress