پاک فوج کے سپاہی مقبول حسین ایک اور قومی ہیرو وفات پاگئے۔

اٹک ( بیورو رپورٹ) پاک فوج کے سپاہی مقبول حسین ایک اور قومی ہیرو وفات پاگئے، سپاہی مقبول حسین 1965ء کی جنگ میں زخمی حالت میں بھارت کی قید میں تھا،سپاہی مقبول حسین 40سال 29دن بھارتی قیدمیں رہے تھے ،انہیں بھارتی قید کے دوران مجبورکیا گیا کہ پاکستان مردہ آباد کا نعرہ لگاؤ لیکن مرد حرہت سپاہی مقبول حسین نے وطن کی محبت میں زبان نہیں کھولی،جن کو ستمبر 2005 ء میں بھارتی قید سے آزادی ملی تھی،مرحوم کو اپنی پیٹی نمبر 3351399 بھی یاد تھی،سپاہی مقبول حسین مرتے دم تک آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر میں قیام پذیر رہے،سپاہی مقبول حسین کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا،اٹک قوم کے بہادر سپوت ستارہ جر أت کا اعزاز پانے والے سپاہی مقبول حسین کی نماز جنازہ آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ اٹک میں ادا کردی گئی، سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک سے علاج کروا رہتے تھے،غازی سپاہی مقبول حسین کی نمازجنازہ میں اعلی فوج وسول حکام کی شرکت،نماز جنازہ خطیب جامع مسجد آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر سید عابد شاہ مشہدی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سنٹر کموڈنڈسہیل ناصرخان، بریگیڈئیر خالد بیگ،ڈپٹی کموڈنڈ نعیم خان ،اے ڈی سی جی طارق محمود ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی ،چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد ایاز خان ،مظہر خان ،سردار رضوان ،عبد الصمد خان اور افواج پاکستان کے سنےئر افسران اور جوانوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، سپاہی مقبول حسین کی جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے چکلالہ ائیر بیس آزاد کشمیر ( اے کے) سنٹر سے روانہ، مرحوم کا دوسرا نماز جنازہ چکلالہ ائیر بیس میں بھی ادا کیاجائے گا، چکلالہ ائیر بیس کے بعد انہیں آزاد کشمیر کے علاقہ سندھوتی گاؤں کے نیریا مزار شریف آزاد کشمیرکے قبرستا ن میں ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress