پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ؛ ناصر خان بنگو 

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ا ن خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر ناصر خان بنگو نے جشن آزادی کے موقع پر ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین نے پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نوازا اور غیر جمہوری طاقتوں کے آگے سر نہیں جھکایا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا اور اب اپنے نانا اور والدہ کے ویژن کو لے کر ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس نے پاکستان میں جمہوریت کی بقاء کیلئے اپنے قائدین کی قربانیاں دی اور آئندہ بھی پاکستان کی خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress