پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما و ممبر بار کونسل عبدالقیوم شاکر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال
پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما و ممبر بار کونسل عبدالقیوم شاکر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خطاب نے مخالفین کو یہ کہنے پر مجبور کردیا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک نڈر ،بیباک اور انسانیت کا جذبہ رکھنے والے بائیس کروڑ عوام کے مسیحا ہیں چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں اپنے پہلے ہی تاریخی اور ولولہ سحر انگیز ،مدبر خطاب کے دوران شہید بابا اور شہید بی بی کی یاد کو تازہ کردیا بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری میں ہی ثابت کردیا وہ شہید ذوالفقار بھٹو کونواسہ اورشہید بی بی کو لخت جگر ہے پارلیمنٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے خطاب نہ صرف مخالفین کو سکتے میں کردیا عبدالقیوم شاکر ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہپیپلز پارٹی کو تمام برادریوں کا ایک عظیم گلدستہ بنا دیا ہے پیپلز پارٹی کا چوہدری اعتزاز حسن کا صدر پاکستان نامزد کرنا ایک احسن اقدام یہ چےئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت کا نمونہ ہے بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سیاسی بصیرت سے مخالفین کو بھی حیران وپرشان کردیا ہے مستقبل پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress